ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پی این بی گھوٹالہ:نیرومودی کی کمپنی کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ نے ای ڈی سے جواب مانگا

پی این بی گھوٹالہ:نیرومودی کی کمپنی کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ نے ای ڈی سے جواب مانگا

Thu, 08 Mar 2018 12:27:00    S.O. News Service

نئی دہلی،07؍ مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پنجاب نیشنل بینک (پی این بی )کے ساتھ 11,000 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کے سلسلے میں ای ڈی کی طرف سے نیرومودی کی کمپنی فائر اسٹارڈائمنڈ کے خلاف درج منی لانڈرنگ کے معاملے میں کمپنی کی درخواست پر آج دہلی ہائی کورٹ نے ای ڈی سے جواب مانگا۔جسٹس ایس مرلیدھرور جسٹس آئی ایس مہتا کی بینچ نے فائرسٹار ڈائمنڈ انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ کی درخواست ڈائریکٹوریٹ کو نوٹس جاری کیا۔عرضی میں ای ڈی کو تلاشی وارنٹ کی ایک کاپی سمیت کمپنی کو کئی دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت دینے کی درخواست کی گئی ہے۔بنچ نے حالانکہ کمپنی کے خلاف چل رہی کارروائی پر روک لانے سے گریز کیا اور کہا کہ ای ڈی کا جواب ملنے کے بعد ہم اس نقطہ پر غور کریں گے۔بنچ ڈائریکٹوریٹ کو اس معاملے کا وہ واقعات پیش کرنے کی ہدایت دی جس کی بنیاد پر اس نے یہ کارروائی شروع کی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں منسلک ریکارڈ 19 مارچ کو اگلی سماعت کے دوران پیش کئے جائیں اور موجودہ معاملے سے منسلک افسران بھی تمام سوالات کے جوابات کے لیے عدالت میں موجود رہیں۔کمپنی کی جانب سے پیش وکیل وجے اگروال ڈائریکٹوریٹ کی کارروائی منسوخ کرنے کی درخواست کی جبکہ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے اضافی سالیسٹر جنرل سندیپ سیٹھی اور وکیل امت مہاجن نے دلیل دی کہ کمپنی نے وقت سے پہلے درخواست دائر کر دی اور اس چیلنج بھی غلط ہے۔


Share: